یمن کے نائب وزیر خارجہ حسین العزی نے اتوار کے روز کہا ہے کہ صنعا ان تمام برطانوی جہازوں کو ڈبونے کا سلسلہ جاری رکھے گا جو بحیرہ احمر سے گزرنے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ لندن ہمارے ملک پر جارحیت اور غزہ میں مجرمانہ اقدامات میں برابر کا شریک ہے لہذا یمن پر برطانوی افواج کے ہر حملے کا دو ٹوک الفاظ میں جواب دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز برطانوی جہاز "ایم وی روبی مار" مکمل طور پر ڈوب گیا جسے یمن کی فوج نے 13 روز قبل میزائلی حملے کا نشانہ بنایا تھا۔
آپ کا تبصرہ